تلاش  
تصویر کی تلاش
     

ہمارے بارے میں

پاک ٹریبون پاکستان میں پہلا اور واحد ڈاٹ کام ہے جو آزاد ، جامع اور بے لاگ خبریں دیتا ہے اور آن لائن نیوز سروس 300سے زائد رپورٹروں ، فوٹو گرافروں،ایڈیٹروں اور آئی ٹی منیجروں پر مشتمل ٹیم کی حامل ہے پاک ٹریبون آن لائن انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک جو کہ پاکستان کی ایک آزاد خبر رساں ، تصویری ،وائرسروس ہے کے علاوہ آرایم ڈی جی(ریسورس مانیٹرنگ اینڈ ڈویلپمنٹ گر وپ پرائیویٹ لمیٹڈ)اور آئی ٹی ، میڈیا اور ڈویلپمنٹ کنسلٹنسی کے بڑے ادارے پاک سائبر کی مشترکہ کاوش ہے۔
آن لائن انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک کا آغاز 1999ء میں ہوا جبکہ آر ایم ڈی جی اور پاک سائبر کی تشکیل 1997ء میں ہوئی اور اب صحافتی میدان میں نئے رجحانات سامنے لانے کیلئے وہ باہم مل کر کام کررہے ہیں۔
آن لائن پاکستان کی اپنی دوسری ہم عصر خبر رساں ایجنسیوں سے اپنی آزاد کوریج اور حکومتی اثرورسوخ سے آزاد ہونے کی بنیاد پر منفرد حیثیت کی مالک ہے۔
یہ پاکستان کی پہلی خبر رساں ایجنسی ہے جو انگریزی ، اردو اور عربی خبر رساں اور فوٹو سروس کی حامل ہے آن لائن اس وقت پاکستان اور بیرون ملک کے150 اردو،انگریزی اور عربی زبانوں کے 150سے زائد روزناموں کو خدمات مہیا کررہی ہے پاک ٹریبون نے صحافت کو دو طرفہ رابطے میں بدلنے اورمحققین ، مفکرین ، طلباء اور سماجی کارکنوں کیلئے اہم ذریعہ بننے کی خاطر باہمی رابطے کامیکانزم تشکیل دیا ہے ۔
پاک ٹریبون کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہے جس کے ساتھ ساتھ صوبائی دارالحکومتوں اور دوسرے بڑے شہروں بشمول مظفرآباد، حیدر آباد، ملتان ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں اس کے دفاتر موجود ہیں اپنے قارئین کو واعقات رونما ہونے کے ساتھ ساتھ تازہ ترین سے آگاہ رکھنے کے جذبے کے باعث اپنے آغاز کے پہلے ماہ کے اندر ہی سب سے بڑے خبری ذرائع گوگل نیوز ریسورس اور موراوورڈاٹ کام نے اس کا انتخاب کرلیا نیوز ٹکر سروسز کے ذریعے پاک ٹریبون بیسیوں ویب سائٹس اور نیٹ ورکس کو تازہ ترین خبریں مہیاکرتا ہے

پاک ٹریبون کا انتخاب؟
ہم صرف سب سے پہلے خبر دینے پر ہی نہیں بلکہ ہم آپ کو لمحہ بہ لمحہ بدلتی دنیا کے ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں ہمارا دوطرفہ رابطے کا ماحول ہمیں باقاعدہ بنیادوں پر رابطہ میں رکھتاہے ذیل میں چند آسان طریقے درج ہیں جو بھی 24گھنٹے رابطے میں رکھ سکتے ہیں۔
مائی پاک ٹریبون
اس کیلئے صرف سادہ رجسٹریشن درکار ہے ایک ”یوسرینم “اور ”پاس ورڈ“ کے ذریعے اہم معلومات آپ کی دسترس تک آجاتی ہیں
نیوز الرٹس
اس ذیل منیجر کے ذریعے ممبر ”کی ورڈز “ لے سکتے ہیں اور ای میل کے ذریعے خبر کا تازہ ترین فوری بنیادوں پر حاصل کرسکتے ہیں۔
نیوز وائرسروس
ممبرز کو 24گھنٹے تازہ ترین خبروں کی ترسیل جاری رکھتی ہے جنہیں ہمارے رپورٹرز دنیا بھر سے حاصل کرتے ہیں۔
نیوزلیڈز
ہمارے روزانہ کی بنیاد پرایچ ٹی ایم ایل اور ٹیکسٹ کی بنیاد پر نیوز لیٹرز کو سپکرائب کرتے ہوئے جو 24گھنٹے میں ایک بارارسال کیا جاتاہے۔
مائی فیوریٹس
خبروں ، تصاویر ، آڈیواور وڈیو کو باقاعدہ طریقے سے فولڈرزمیں بک مارک کریں۔ یہ میجر خبروں کے تراشے اکٹھے کرنے کی ضرورت سے بے نیاز کردیتا ہے۔
ایونٹ کیلنڈر
اپنی شناخت کے ساتھ یاشناخت کے بغیر مختلف واقعات ، پیغامات اور اعلانات کو پبلک یا پرائیویٹ جگہوں پر آویوزاں کریں۔
نیوزٹکر
یہ آپ کو ایک سازہ ایچ ٹی ایم ایل کوڈ بنانے میں مدد دیتا ہے جس کے ذریعے آپ اپنی ویب سائٹ پر پاک ٹریبون کی پسندیدہ خبریں آویزاں کرسکتے ہیں۔اس سے آپ کو اپ ڈیٹ کے بغیر اپنی ویب سائٹ پر پاک ٹریبون کی تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے جیسے ہی پاک ٹریبون اپ ڈیٹ ہوگا دنیا بھر میں تمام نیوز ٹکرز خود بخود اپ ڈیٹ ہوجائیں گے۔
اظہار خیال کیجیئے
کسی بھی زیر بحث مسئلے پر اپنی رائے کو دبائیے مت۔ ہمارے خصوصی دوطرفہ رابطے کے پیچز کو استعمال میں لاتے ہوئے کسی بھی موضوع پر اپنا تبصرہ ارسال کریں
پاک ٹریبون مختصر پس منظر کے ساتھ نئے موضعات پیش کرتا ہے ہماری اداتی ٹیم ان سے متعلق تبصروں کا انتخابت کرتی ہے اور انہیں قارئین کیلئے عوامی گوشے میں آویزاں کرتی ہے ان تبصروں میں بہترین سلور کا انتخاب کرکے انہیں نمایاں کیا جاتا ہے جس سے تبصرہ کا بنیادی مفہوم واضح ہوجاتا ہے
مباحث جاتی فورمز
اپنے افق وسیع کررہی اور دنیا بھر میں مختلف لوگوں سے رابطہ میں رہیں ہماری ٹیم عمومی فورم تشکیل دیتی ہے جس کے تحت ویب سائٹ کو وزٹ کرنے والے کسی خاص فورم کے مواعضات سے متعلق بحث کا آغاز کرتے ہیں ہر موضوع عوام کیلئے نکلا ہوتا ہے ۔ وزٹرز متعلقہ فورم کے ماڈایٹر سے جازت لے کر رائے عامہ جاننے کیلئے خود پول شروع کرسکتے ہیں۔
سرچ انجن
ہم نے اپنا سرچ انجن بھی تیار کیا ہے جس کی مدد سے وزٹرز ہمارے ذخائر سے مطلوبہ خبریں یا معلومات حاصل کرسکتے ہیں ہماری معلومات کا ان ذخائر میں سال 2001ء سے لے کر اب تک کے تمام اعدادو شمار دستیاب ہیں ہم پہلی پاکستانی ویب سائٹ ہیں جس نے پاکستان کا پہلا تصویری سرچ انجن تیار کرنے کا اعزاز حاصل کیاہے۔
رائے کا حصول
یہ جاننے کے عمل کا حصہ بنیئے کہ آپ اکثریت میں ہیں یا پھر اقلیت میں۔
پاک ٹریبون کے سامع اور ٹریفک
انٹرنیٹ کی توسط سے آج ہم سب ایک عالمی گاؤں میں رہ رہے ہیں انٹرنیٹ کی ہر سروس کو بین الاقوامی کوریج حاصل ہوتی ہے تاہم یہ سروس کی ایک ٹارگٹ، آڈیننس ہونی چاہئے پاک ٹریبون کے آڈیننس میں تمام پاکستانی چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں بین الاقوامی میڈیا سے تعلق رکھنے والے سرگرم افراد ، خبروں کے نیٹ ورکس اور وہ سب لوگ جنہیں پاکستان کے حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے شامل ہیں۔
اکتوبر 2002ء کے انتخابات کی کوریج ملاحظہ کرنے کیلئے پاک ٹریبون کو محض تین دنوں میں 11لاکھ افراد نے ہٹ کیا پاک ٹریبون کی http:11 electionr.paktribuene.comواحد ویب سائٹ تھی جو خود کار ڈیٹابیس ڈھانچے کی بنیاد پر انتخابی نتائج مہیا کررہی تھی۔
پاکستان بھر میں ہمارے 600سے زائد رپورٹروں ، نمائندوں کی مدد سے ہم اس اہل رہے کہ ہر پانچ منٹ بعد غیر سرکاری انتخابی نتائج کا اعلان کرسکیں ہماری ویب سائٹ پر تمام اعلانات اب بھی دستیاب ہیں
پاکستان کے بڑے جی ایس ایم سروس مہیا کرنے والے ادارے یو فون نے اپنے نیٹ ورک پر انتخابی نتائج کا اعلان کرنے کیلئے ہماراانتخاب کیا ۔ گوگل نیوز ریسورس اور مور اوورڈاٹ کام نے ہماری سروس کا حوالہ دیا مزید برآں ہم متعدد کارپوریٹ ویب سائٹ کو اپنی نیوز ٹکر کے ذریعے خبریں مہیا کرت ہیں اس تمام کے باوجود ہم اس فلسفے پرکار بند ابھی بھی بہت کرنا باقی ہے۔